Aan Shah e Do Alam Arabi Muhammad Ast
Maqsood Bood e Adam Arabi Muhammad Ast
آں شاہ دو عالم عربی محمد است
مقصود بود آدم عربی محمد است
دونوں جہان کے بادشاہ حضور عربیﷺہیں
آدمؑ کی پیدائش کا مقصد حضور عربیﷺہیں
صد شکر آں خدائے کہ پشت و پناہ خلق
شاہنشاہے مکرم عربی محمد است
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مخلوق کی پشت و پناہ
عزت والے شاہنشاہ حضور عربیﷺہیں
مارا ز جرم حال پریشاں وے چہ غم
چوں پیشوائے عالم عربی محمد است
میں اپنے جرموں اور گناہوں پر فکرمند کیوں ہوں
جبکہ زمانے کے پیشواحضور عربیﷺہیںں
مارا چہ غم بود کہ چنیں سایہ بر سر است
غم خوار حال زارم عربی محمد است
میں کیوں غم کروں جبکہ میرے سر پر آپﷺ کا سایہ ہے
میرے حالات پرغمخوار خود حضور عربیﷺہیں
بختم مدد نمود کہ از آتش شدم
مطلوب و جان جانم ، عربی محمد است
میری مدد کریں کہ میں عشق کی آگ میں ختم ہو چکا ہوں
میری دل وجان کے مطلوب حضور عربیﷺہیں
ختم رسل چراغ رہ دین و نور حق
آں رحمت دو عالم عربی محمد است
انبیا کے خاتم، دین کے چراغ ،حق کا نور
دو نوں جہان کے لئے رحمت حضور عربیﷺہیں
آں سرور خلائق و آں رہمنائے دیں
آں صدر و بدر عالم عربی محمد است
آپ مخلوق کے سردار اور دین حق کے رہنما ہیں
بمشل مکمل چاند اور زمانے کے صدر حضور عربیﷺہیں
آں کعبہ معارف و آں قبلہ یقین
آں شاہ دین پناہم عربی محمد است
آپ اسرار و رموز الہیٰ اور حق الیقین کا کعبہ و قبلہ ہیں
دین کی پناہ گاہ آپ حضور عربیﷺہیں
کن پیروی راہ وے اربایدت نجات
شاہنشاہے معظم عربی محمد است
جہان والوں آپﷺ کی اتباع کرو تا کہ نجات حاصل ہو
عزت والے بادشاہ حضور عربیﷺہیں
عثماں چو شد غلام نبی و چہار یار
اُمیدش از مکارم عربی محمد است
عثمان جب حضورﷺ اورآپ کے چار یاروںکا غلام ہو گیا
کرم کی اُمید اب حضور عربیﷺہیں
لعل شہباز قلندر
Lal Shahbaz Qalandar
No comments:
Post a Comment